گوکرن:20؍ مئی (ایس اؤ نیوز)کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار نہ ہونے سےجہاں عوام پریشان ہیں وہیں اپنے پاس موجود تھوڑی سی رقم لے کر دئیے گئے وقت میں بازار سے ضروری اشیاء خریدنے جانے والےلوگ جعلی نوٹوں کی وجہ سے پریشان ہوگئےہیں۔ مارکیٹ میں جعلی نوٹوں سے لین دین کی خبروں سے عوام کنگال ہوگئےہیں۔
عوام کو ضروری اشیاء خریدنے کے لئے صبح 10بجے تک کا وقت دیاگیا ہے۔ ظاہر ہے اس دوران بیوپاری بھی جلدی میں ہوتے ہیں تو لوگ میں خریداری کرکے فوری گھر لوٹنا چاہتےہیں۔ اسی دوران میں جعلی نوٹوں کا چلن سبھی کو حیرت میں ڈالے ہوئے ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گوکرن میں 200روپئے کے جعلی نوٹوں کو چلانےمیں ایک گروہ مصروف ہے۔
گوکرن میں جعلی نوٹوں سےکئی لوگ دھوکہ کھانے اور پتہ چلنےکے بعد نوٹوں کو پھاڑ ڈالے ہیں۔ کچھ لوگ بینک میں رقم جمع کرنے گئے تو انہیں وہاں ان کے نوٹ جعلی ہونے سے وہ پریشانی میں مبتلا دیکھے گئے۔ عوام نے پولس پر زور دیا ہےکہ وہ بازار میں جاری جعلی نوٹوں چلن گروہ کا پردہ فاش کرکے عوام کو راحت دیں۔